پہچان میلان کنڈیرا

پہچان | میلان کنڈیرا | عمر میمن

میلان کنڈیرا سے پہلی ملاقات اچھی رہی،لیکن اچھے ‘ماحول’ میں نہیں ہوئی۔ کتاب کی بات پہلے کر لیتے ہیں، ماحول کی وضاحت بعد میں۔

پہچان میلان کنڈیرا کے مختصر ناول کا اردو ترجمہ ہے جو کہ عمر میمن صاحب نے کیا ہے۔ کہانی کچھ یوں ہے کہ دو لوگ ہیں جو اکٹھے رہ رہے ہیں۔ خاتون کا ماضی کچھ اتنا خوشگوار نہیں، اور نہ ہی ماضی کی یادیں پیچھا چھورتی ہیں۔ حال میں بہرحال، اچھی نبھ رہی تھی کہ اچانک خاتون کو احساس ہوتا ہے کہ اب تعلق میں وہ پہلی سی گرمجوشی نہیں۔ پھر شکوک و شبہات بیچ میں آ جاتے ہیں، ایک ممکنہ مگر نامعلوم عاشق کی آمد سے ناول میں سسپنس بڑھ جاتا ہے۔ لیکن یہ ایک typical کہانی نہیں ہے، اس کا اختتام بہت چونکا دینے والا ہے۔

میلان کنڈیرا نے پہچان میں کافی اہم سوالات پر بات کی ہے۔ کیا ہر شخص کے دو چہرے ہوتے ہیں؟ اپنے محبوب کے بارے سب جان لینے کی خواہش تو ہوتی ہے، مگر دو محبت کرنے والوں کے درمیان کیا چیز پرائیویٹ ہوتی ہے، کیا نہیں؟ کس حد تک آپ دوسرے کے بارے جان سکتے ہیں؟ انسان نفسیات کی بہت گنجلک اور پیچیدہ تہوں میں کیسی عجیب سی خواہشیں پرورش پا رہی ہوتی ہیں، اور بسا اوقات ہمارے ساتھ رہنے والوں کو ان خواہشات کی بھنک بھی نہیں پڑتی۔ دوستی کیا ہے؟ ایک تعلق کو طویل عرصے تک پرکشش بنانے کےلیے دو لوگوں کو کیا کیا جتن کرنے پڑتے ہیں! مجموعی طور پر ایک اچھا، مگر بہت بولڈ ناول ہے۔

میلان کنڈیرا اور پہچان کی بات تو ہو گئی، اب ‘ماحول’ کی بات ہو جائے۔  ناول میں نے اردو ترجمہ میں پڑھا ہے، ترجمہ اس کا عمر میمن صاحب نے کیا ہے۔ کچھ جگہوں پر ترجمہ ہلکا نظر آیا۔ مثلاً ایک جگہ Product کا ترجمہ پیداوار پڑھا تو عجیب سا لگا جیسے گوگل ٹرانسلیٹر سے ترجمہ کیا گیا ہو۔ اس کے علاوہ جابجا پروف ریڈنگ کی بےشمار اغلاط نظر آئیں جن سے بچا جا سکتا تھا۔ لیکن لگتا ہے جلد بازی میں چھاپ دیا گیا ہے۔

کنڈیرا کی کتاب وجود کی ناقابلِ برداشت لطافت اور مضحکہ خیز محبتیں کے ترجمے کا معیار مقابلتاََ اچھا تھا، لیکن وہ ترجمہ سعید نقوی نے کیا

Related Posts

One thought on “پہچان | میلان کنڈیرا | عمر میمن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *