مضحکہ خیز محبتیں میلان کنڈیرا

مضحکہ خیز محبتیں از میلان کنڈیرا

ایک چسکی میلان کنڈیرا

مضحکہ خیز محبتیں، مترجم سعید نقوی

کچھ عرصہ پہلے میلان کنڈیرا کے ناول ‘پہچان’ پر تبصرہ کیا تھا، وہ عمر میمن کا ترجمہ تھا اور بس مناسب سا ہی تھا مزہ نہیں آیا۔ آج کنڈیرا کی ایک اور کتاب لاف ایبل لووز کے اردو ترجمہ پر کچھ بات کروں گا، یہ ترجمہ سید سعید نقوی صاحب نے کیا ہے۔

میلان کنڈیرا کو چیکوسلواکیہ کا منٹو کہنا چاہیے جو ایسے موضوعات پر لکھتا ہے جن کے بارے عام سماجی محافل میں بےدھڑک بات نہیں کی جاسکتی۔

میلان کنڈیرا کی کتاب مضحکہ خیز محبتیں میں بھی اور اس کی کتاب پہچان میں بھی انسانی تعلقات و نفسیات میں ‘جنسی جذبوں’ کی کارفرمائی پر بات کی گئی ہے، مجھے ویسے اس موضوع سے کوئی مسئلہ نہیں۔ بلکہ شاید دس پندرہ سال پہلے کنڈیرا کو پڑھا ہوتا تو یہ کتب میرے سرہانے پڑی ہوتیں، مگر ایسا ہے کہ اب مسلسل دو سو صفحات تک ایک ہی نازک موضوع پر گنجلک انسانی نفسیات کے گرد گھومتی کہانیاں مجھے راس نہیں آتیں۔ یار، اور بھی تو غم ہیں ناں زمانے میں؟ تو اگر میں دوبارہ یہ کتاب پڑھوں تو شاید ہفتے دو ہفتے بعد ایک کہانی پڑھ کر اس کا لطف لوں گا، اس کہانی پر غور کروں گا، مسلسل نہیں پڑھوں گا، بیچ میں کچھ اور پڑھتا رہوں گا۔ یعنی اگر آپ بھی میلان کنڈیرا کو پڑھنا چاہتے ہیں تو گھونٹ نہ بھریے، چسکی لیجیے!

جہاں تک ترجمے اور پروف ریڈنگ کے معیار کا تعلق ہے، میری رائے میں سعید نقوی صاحب کا ترجمہ (کچھ تحفظات کے ساتھ) عمر میمن صاحب کے ترجمے سے بہتر ہے مگر تشنگی بہرحال ہے۔ پروف ریڈنگ کی غلطیاں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ لیکن مجموعی طور پر یہ کتاب ایسی نہیں کہ کوئی مجھ سے کتب کی ریکمنڈیشن مانگے اور یہ کتاب میرے ذہن میں فوراً آ جائے۔ لیکن یہ صرف میری رائے ہے، میلان کنڈیرا ایک بڑے ادیب ہیں، ہو سکتا ہے کسی اور قاری کو، جنہیں ان کہانیوں کی سمجھ اور ان میں دلچسپی مجھ سے زیادہ ہو، انہیں کنڈیرا سےبہتر کوئی دوسرا لگے ہی نہ۔ پسند اپنی اپنی۔

Laughable Loves by Milan Kundera

Book Review :Laughable Loves by Milan Kundera

میلان کنڈیرا کے ناول وجود کی ناقابل برداشت لطافت پر تبصرہ پڑھنے کےلیے یہاں کلک کریں

Related Posts

One thought on “مضحکہ خیز محبتیں از میلان کنڈیرا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *