Book review : Allag by Razi uddin Razi

Book review : Allag by Razi uddin Razi

رضی الدین رضی ملتان کے ایک نامور شاعر جنہوں نے اپنی ایک منفرد صحافتی و ادبی شناخت بنائی ہے۔ نثر و شعر دونوں میں خوب قلم چلاتے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے ادبی منظرنامے کا آپ بالیقین ایک نمایاں نام ہیں۔ پڑھنے والوں کو ان کا کلام ضرور پڑھنا چاہیے۔ ‘الگ’ سے کچھ منتخب ہدیے حسب ذیل ہیں

ہم نے جیون جیسا سوچا ہو سکتا ہے
لیکن یہ بھی آنکھ کا دھوکا ہو سکتا ہے
——-

جو میرے ہاتھ میں آ گیا وہ ڈوبتے کا ہاتھ تھا
بس ایک لہر سے بچا تو دوسری میں آ گیا
——-

سب نے دیکھا اک نیا ہی معجزہ ہوتے ہوئے
ہم نے سانپوں کو بچایا تھا عصا ہوتے ہوئے
——-

میں محافظ ہوں دیے کا سو لڑوں گا شب بھر
آپ چاہیں تو ہر اک رخ سے ہوا کر دیکھیں
مجھ میں ہمت ہے بھنور سے میں نکل سکتا ہوں
آپ کمزور ہیں سو آپ دعا کر دیکھیں
——-

ہمیں رستے میں ہی رہنا پڑے گا
کہ ہم لوگوں کو رستہ دے رہے ہیں

Follow us on Facebook

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *