کچھ کتاب زندگی کے بارے میں

دوستو، الحمداللہ کتاب زندگی ڈاٹ کام لانچ ہو چکی ہے، فیس بک پر کتاب زندگی کے فالورز بغیر کسی اشتہاری مہم کے، تین ہزار سے تجاوز کر چکے ہیں۔ انسٹاگرام اور یوٹیوب چینل پر بھی احباب کی طرف سے اچھا ریسپانس آ رہا ہے جس کےلیے آپ سب کا مشکور ہوں۔

کتاب زندگی پراجیکٹ کا بنیادی مقصد دوست احباب میں کتب پڑھنے کی خواہش پیدا کرنا ہے۔ دوسری بات یہ کہ، جو لوگ کتاب پڑھتے ہیں وہ بخوبی جانتے ہیں کہ کتاب پڑھنے سے دوگنا مزہ کتاب کے بارے بات کرنے میں ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ اب اکثر کسی نہ کسی دوست کی کال یا میسج پر فرمائش ہوتی ہے کہ انہیں کوئی اچھی سی کتاب تجویز کی جائے جس سے ان میں کتب پڑھنے کا شوق پیدا ہو۔ کچھ دن پہلے ایک دوست سے کچھ سامان منگوانے کے بعد جب رقم کا پوچھا تو اس نے ہنس کر کہا کہ یار کچھ اچھی سی کتابیں بھیج دینا حالانکہ میں نے انہیں پہلے کبھی کتاب پڑھتے نہیں دیکھا۔

میرے پاس کوئی لامحدود بجٹ تو نہیں کہ میں جدید ترین اسٹوڈیو میں بیٹھ کر کتب کے بارے ویڈیوز بناؤں، بس موبائل کیمرے سے جس طرح کی ویڈیو بن سکتی ہے، وہ بنا کر فیس بک اور یوٹیوب پر اپ لوڈ کر دیتا ہوں۔ جو کتاب پڑھتا ہوں اس کے دلچسپ اقتباسات کتاب زندگی کے فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹس پر پوسٹ کر دیتا ہوں۔ آپ سے بس یہی کہنا تھا کہ یہ پیج لائیک کریں، یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں، اپنے دوستوں کو بھی اس پراجیکٹ سے آگاہ کریں، کیا پتہ آپ کو بھی مطالعہ کی لت لگ جائے؟ اور ہاں، اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کو کون سی کتاب پڑھنی چاہیے تو اس کےلیے بس آپ کتاب زندگی پیج یا ویب سائٹ وزٹ کریں، مختلف کتب پر تبصرے اور اقتباسات موجود ہیں، جو کتاب آپ کو اپنے مزاج کےموافق لگے، شروع کر دیں

Youtube –> www.youtube.com/KitabZindagi
Facebook –> www.facebook.com/kitabzindagi
Instagram –> www.instagram.com/kitabzindagi